واسا میں ڈپلومہ ہولڈرزکا پروموشن چینل بندکرنےکا فیصلہ

20 May, 2019 | 12:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42: آئندہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ اور بی ایس ای انجینئرنگ کے حامل افسران کو ہی گریڈ اٹھارہ میں ترقی دی جاسکے گی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے اجازت کیلئےورکنگ پیپربھجوا دیا ہے، ورکنگ پیپرمیں واسا افسران کی بطور ایکسئین گریڈ اٹھارہ میں ترقی کیلئےطریقہ کارمیں ترمیم کی اجازت مانگی گئی ہے۔  اس سے قبل پانچ سال سروس کے حامل ایس ڈی اوز یا جونئیر انجنئیرزگریڈ اٹھارہ میں ایکسئین کیلئے ترقی کے اہل تھے، مجوزہ طریقہ کار میں پی ای سی کے رجسٹرڈ انجنئیرز ہی ترقی کے حامل ہوں گے، موجودہ طریقہ کارمیں ڈپلومہ ہولڈرزبھی ترقی پاکر اوپرآجاتےتھے۔

 پی ای سی سےنان رجسٹرڈاورغیرملکی ڈگریوں کےحامل بھی ترقی پالیتے تھے، واسا کے پروموشن چینل کےطریقہ کارمیں ترمیم کا ایجنڈا تئیس مئی کو اتھارٹی اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔     

مزیدخبریں