ماڈل ٹاؤن کچہری ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی

20 May, 2019 | 12:16 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) ماڈل ٹاؤن کچہری میں پسند کی شادی کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کیلئے آنے والے لڑکے اور لڑکی کے والدین احاطہ عدالت میں لڑپڑے۔

تفصیلات کےمطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں پسند کی شادی کیس کی سماعت  ہوئی،سماعت کے لئے آنے والے لڑکے اور لڑکی کے والدین کے درمیان احاطہ عدالت میں تلخ کلامی ہوئی، بحث وتکرار بڑھتے ہوئے کچہری میں جنگ کاسماں بندھ گیا،دونوں جانب سے خوب لاتوں، مکوں کا کھل کراستعمال کیا گیا، ماڈل ٹاؤن کچہری میں موجود اہلکاروں نے فریقین میں بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ لڑکی،لڑکے کے والدین کےگتھم گتھا ہونے سےدونوں فریقین کے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ لڑکی ارشما رضا بیان قلمبند کرانے کے لیے کچہری پہنچی تھی،لڑکے کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہے ۔

مزیدخبریں