چاروں صوبوں کوملکرپاکستان کی بہتری کیلئےکام کرنا چاہیئے:وزیراعلیٰ پنجاب

20 May, 2018 | 10:20 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک عثمان ظہیر:وزیراعلی سیکرٹریٹ میں پنجاب حکومت اور پاکستان ائیر فورس کے مابین فورٹ منرو میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بنانے کے معاہدے پر مفاہمتی یاداشت دستخط کرنے کی تقریب، وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ فورٹ منرو میں ہسپتال سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا مری ہے، اس کو خوبصورت بنانے میں سردار اویس لغاری کی بہت خدمات ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج بنائے گی، جس کے لیے ایک ارب کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:اورنج لائن ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل میرا مشن ہے: شہباز شریف
 چیف آف سٹاف ائیر مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ فورٹ منرو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایک بہترین قدم اور پاک فورس پر اعتماد کا اظہار ہے، ڈیرہ غازی

خان میں صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہسپتال ایک بہترین کاوش ہے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی کا افتتاح کر دیا

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ یو این کی رپورٹ نے پنجاب کے شعبہ صحت اور تعلیم کو تسلی بخش قرار دیا، چاروں صوبوں کو ملکر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں