پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا

20 May, 2018 | 08:23 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان الیاس:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیراہتمام مزنگ میں مستحق افراد میں ماہ رمضان کی مناسبت سے راشن تقسیم کیا گیا۔راشن پیکٹ میں گھی، دالیں، چاول، آٹا اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں.

مزنگ میں لٹن روڈ پرپیپلز پارٹی کی ورکر سیدہ امتیاز کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر صدر یوتھ ونگ ذوہیب بٹ سجاد احمد سمیت دیگر موجود تھے۔ راشن پیکٹ میں گھی، دالیں، چاول، آٹا اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ سیدہ امتیاز کا کہنا تھا کہ معاشرے کے مخیر افراد کو ماہ مبارک میں ایسے افراد کو یاد رکھنا چاہیے، جو زندگی کی بنیادی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔ اللہ سے تجارت کا بہترین کار خیر یہ ہے کہ انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرو۔

مزیدخبریں