اورنج لائن ٹرین کی پیکج 2 پر آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں

20 May, 2018 | 07:37 PM

عطاءسبحانی
Read more!

راؤدلشاد حسین: پنجاب حکومت کی اورنج لائن ٹرین کی پیکج ون پر کامیاب آزمائشی سروس کے بعد پیکج ٹو پربھی آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں۔ چائینیز نے الیکٹریکل اورمکینکل ورکس کاسروے شروع کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین کی پیکج ون پر کامیاب آزمائشی سروس کے بعد پیکج ٹو پربھی آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں میں مصروف ہے لیکن ایک اعشاریہ سات کلومیٹرکے زیر زمین سیکشن میں ابھی تک سول ورکس ہی مکمل نہیں ہوسکا تاہم چائینیز نے الیکٹریکل اورمکینکل ورکس کاسروے شروع کر دیا ہے، زیر زمین سیکشن پر اب تک کتنا کام ہو سکا۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے کےزیر زمین سیکشن کا تعمیراتی کام تکمیل کی طرف بڑھ رہاہے، زیرزمین سیکشن کا 80 فیصد سول ورکس مکمل کرلیاگیا ہے۔ زیرزمین سیکشن کےبیرل ون کاسول ورکس 100 فیصد،بیرل ٹو 75 فیصدجبکہ بیرل تھری کا 100 فیصد سول ورکس مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نےاورنج ٹرین کی آزمائشی روانگی کا افتتاح کر دیا
 جی پی اواسٹیشن کا سول ورکس 66جبکہ زیرزمین انارکلی اسٹیشن کا 85 فیصد تک سول ورکس مکمل ہے، چائینیز کمپنیوں سی آر نارینکو اور سی ای سی نے الیکٹریکل اور مکینکل ورکس کے لیے سروے شروع کر دیا ہے۔ تعمیراتی کمپنی کےمطابق سینٹرل اسٹیشن کاسول ورکس 10 جون تک مکمل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے تین ماہ مین منصوبہ آپریشنل کرنے کا اعلان کر رکھا ہےجبکہ انجنیئرز کے مطابق منصوبہ چھ ماہ سے قبل آپریشنل کرنا ممکن نہیں۔

مزیدخبریں