ابوبکرارشد:وفاقی وزیر پرویز ملک اور ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کا چائینہ سکیم ماڈل بازار کا دورہ، ماہ رمضان کی خوشی میں تمام سٹالز ہولڈرز کو سٹالز کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان.
ماہ رمضان کی خوشی میں پرویز ملک کی جانب سے چائینہ سکیم ماڈل بازار میں تمام سٹال ہولڈرز کے کرایہ فری کر دیے گئے، انہوں نے بتایا کہ سٹالز کے کرایہ معاف کرنے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں پر بھی واضح کمی آئے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پرویز ملک اور ایم پی اے چوہدری شہباز احمد نے بازار میں آٹا، چینی، پھل اور سبزیوں کے معیار کا جائزہ لیا اور شہریوں کی شکایات سنی۔ دورہ کے موقع پر مختلف یونین کونسلز کے بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔