نیب ٹیم راہ تکتی رہ گئی، نواز شریف نہ آئے

20 May, 2018 | 12:52 PM

Read more!

(سٹی42) نیب ٹیم انتظار ہی کرتی رہ گئی مگر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پیش نہ ہوئے، قومی احتساب بیورو نے نواز شریف کو ضلعی حکومت کے فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک سڑک کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں آج طلب کر رکھا تھا ۔

یہ خبر پڑھیں۔۔سابق ایم پی اے الیاس خان کا ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

تفصیلات کے مطابق  نیب لاہور نے نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں بلایا تھا ، ان پر بطور وزیراعظم 1998 میں رائیونڈ روڈسے جاتی امراء تک اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سڑک تعمیر کرانے کا الزام ہے۔  نیب حکام کا کہنا ہے کہ نوا زشریف  کے حکم سے 20 فٹ کی سڑک کو 24 فٹ چوڑا کیا گیا جس سے سڑک پر لاگت کا خرچہ بھی زیادہ آیا۔

خبر پڑھیں۔۔سیاسی وفاداریاں بدلنے کا موسم جوبن پر، ن لیگی ارکان اسمبلی ایکدوسرے کے پول کھولنے لگے
 یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو 21 اپریل کو نیب لاہور نے طلب کیا تھا لیکن ان کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہ ہو سکے اور آج پھر 20 مئی کو ان کو نیب نے دوبارہ طلب کیا تھا مگر آج بھی نواز شریف نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں