رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر، فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا

20 May, 2018 | 12:25 PM

Read more!

(شاہد ندیم سپرا) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا،رواں برس صدقہ، فطر اور فدیے کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے صدقہ فطر، فدیہ صوم و کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا گیا، رواں برس صدقہ، فطر اور فدیے کی کم ازکم رقم 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے، فدیہ کے لیے جَو 240 روپے، کھجور 1600 روپے اور کشمش کے حساب سے 1920 روپے نصاب مقرر کر دیا گیا۔فقہ جعفریہ کے مطابق بھی صدقے فطر کی کم ازکم شرح 100 روپے کا اعلان کیا گیا ہے، جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر 60 مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہے، روزہ توڑنے کے کفارے کیلئے 6 ہزار کی رقم مقرر کی گئی ہے، کفارہ قسم کے لئے ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

 جو کے مطابق فی کس فطرانہ اور فدیہ کی شرح 240 روپے مقرر کی گئی ہے۔ روزہ توڑنے کا کفارہ 14400 اور قسم کا کفارہ 2400 روپے ہوگا۔ کھجور کے مطابق فطرانہ اور فدیہ کیلئے 1280 روپے مقرر کیے گئے ہیں، روزہ توڑنے کا کفارہ 76 ہزار 8 سو روپےاور قسم کا کفارہ 12ہزار 8 سو کے برابر ہوگا، کشمش کے مطابق فطرانہ اور فدیہ 25 سو 60 روپے مقرر کیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ شرح ہے، روزہ توڑنے کا کفارہ ایک لاکھ 53 ہزار 600 اور کفارہ قسم 2 لاکھ 56 ہزار ہوگا، لوگ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔

 مفتی منیب الرحمن، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی فطرانہ کیلئے فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں جوکہ اوسط قیمت تقریباً 350 روپے بنتی ہے، عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

مزیدخبریں