حمزہ شہباز شریف عام انتخابات میں مخالفین کو ہرانے کیلئےمتحرک ہوگئے

20 May, 2018 | 11:27 AM

Read more!

(عمر اسلم) مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کہتے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کردیں گے، نون لیگ کارکردگی کی بنیاد پر جیتے گی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نیب ٹیم راہ تکتی رہ گئی، نواز شریف نہ آئے

سٹی 42 کے مطابق ایم این اے حمزہ شہباز شریف عام الیکشن کے حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں، مختلف حلقوں کے لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاری کریں اور عوام کو مسلم لیگ نون کے منشور سے آگاہ کریں۔ عوام جانتے ہیں عمران خان پانچ سال محض احتجاج، دھرنے اور ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالتے رہے جبکہ ہم عوام کی خدمت کرتے رہے اور اسی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نون لیگی ارکان اسمبلی نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پارٹی اور قومی سیاست میں نوجوانوں کو آگے لارہے ہیں، سرگرم کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی، الیکشن 2018 قومی تعمیر و ترقی اور تخریب و انتشار کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا۔

خبر پڑھیں۔۔۔سابق ایم پی اے الیاس خان کا ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

اس موقع پر حمزہ شہباز نے وزیر مملکت عابد شیر علی، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن، سینیٹر غوث نیازی، دستگیر لک، ایم این اے ملک ریاض، ارکان پبلک افیئرز یونٹ احمد بٹ، سید توصیف شاہ، ذیشان رفیق، سید علی رضا، عمران گورائیہ اور چیئرمین امجد نذیر بٹ سمیت دیگر سے بھی ملاقات کی۔

مزیدخبریں