سابق ایم پی اے الیاس خان کا ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

20 May, 2018 | 11:04 AM

Read more!

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے قصور کے سابق ایم پی اے الیاس خان نے ملاقات کے دوران ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔شہبا زشریف نے اپنا مشن بتا دیا جان کر لاہوریئے خوشی سے جھوم اُٹھیں گے
 
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا الیاس خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔سیاسی مخالفین کو عوام عام انتخابات میں رد کر دیں گے: شہباز شریف

ان کا مزید کہنا تھا کہ جتنی ترقی مسلم لیگ (ن) کے حالیہ پانچ سالہ دور میں ہوئی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔

مزیدخبریں