ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل میرا مشن ہے: شہباز شریف

اورنج لائن ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل میرا مشن ہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے چین کے بین الاقوامی نورینکوگروپ کے صدر وین گینگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، نورینکو گروپ کے صدر نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔حمزہ شہباز شریف عام انتخابات کیلئے متحرک ہوگئے

سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کا کامیاب آغاز ایک اہم سنگ میل ہے، یہ عظیم الشان منصوبہ چین کے صدر اور وزیر اعظم کا پاکستان خصوصاً لاہور کے عوام کیلئے تحفہ ہے، میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاک چین دوستی کی تاریخ میں ایک تاریخ ساز حیثیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے میں تاخیر نہ ہوتی تو آج میٹرو ٹرین چل رہی ہوتی، منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل میرا مشن ہے۔؎

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ن لیگی ارکان اسمبلی ایکدوسرے کے پول کھولنے لگے

 صوبائی وزیر عائشہ غوث پاشا، اورنج لائن میٹرو ٹرین کی سٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ خواجہ احمد حسان، مینجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، لارڈ میئر لاہور، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، کمشنر لاہور ڈویژن اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔ سابق ایم پی اے الیاس خان کا ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شمولیت کا اعلان