ویب ڈیسک : سرکاری تعلیمی اداروں میں عید الفطر کے ساتھ ساتھ موسم بہار کی چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا گیا ۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق تعلیمی ادارے 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں میں 7 اپریل کو نیا تعلیمی سیشن شروع ہو گا۔
گزشتہ روز پنجاب حکومت کی جانب سے بھی عیدکی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق 31 مارچ تا 2 اپریل تک عید کی 3 چھٹیاں ہوں گی ۔