ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر لاہور پولیس نے سخت پالیسی تیار کر لی

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر لاہور پولیس نے سخت پالیسی تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف ایک سخت پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت کرپشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  نئی پالیسی کے تحت اگر تھانے میں کوئی اہلکار کرپشن کرتا ہے تو ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔ایم پی اے شازیہ عابد کے بیٹے سے رشوت مانگنے والے سپاہیوں کے ساتھ ایس ایچ او بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔
ناروا سلوک اور رشوت مانگنے والے اہلکاروں کے خلاف جوہر ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کر دیا ہے۔ناقص سپروائزن کے حوالے سے ایس پی صدر آپریشنز ڈاکٹر غیور احمد خان کو وضاحتی لیٹر جاری کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی فیصل کامران کا ہدایات جاری کرت ہوئے کہنا ہے کہ  تھانے میں کرپشن کنٹرول کی ذمہ داری ایس ایچ او پر بھی عائد ہوتی ہے۔
آئندہ کسی اہلکار کی کرپشن ثابت ہوئی تو ایس پی اور ایس ایچ او بھی ذمہ دار ہوں گے۔