ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

 حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: Hamad Azhar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم کمبوہ: پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ۔

  حماد اظہر نے ٹویٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے تنظیمی عہدوں سے استعفے کا اعلان کیا، حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے، بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سمجھتا ہوں کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کیلئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور بانی چئیرمین تک براہ راست رسائی ضروری ہے،بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔