وزیر اعلیٰ پنجاب کی گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

20 Mar, 2024 | 07:56 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوادر میں دہشت گرد وں کے حملے کی شدید مذمت کی، اور دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئےسی ٹی ڈی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ معاشی ترقی کے لئے پائیدار امن و استحکام ناگزیر ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت سے بڑی قومی خدمت نہیں ہوسکتی۔ اسلام کے نام پر انتہا پسندی اور قتل غارت قابل مذمت ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان  گمنام ہیرو ہیں، سلوٹ پیش کرتی ہوں۔ سی ٹی ڈی جیسے ادارے کے قیام کا کریڈٹ محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان قابل تحسین قومی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔ سی ٹی ڈی کے افسر اور جوان صلہ و ستائش کی پروا کئے بغیر سرگرم عمل ہیں۔ امن و امان کے لئے کوشاں ادارے کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ پنجاب کی ترقی ، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کا مشن پائیدار امن و امان کے بغیر ممکن نہیں۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ؛ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ جہاں سی ٹی ڈی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی وسیم احمد خان نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر بریفننگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا۔ مریم نواز نے خواتین افسروں سے ملاقات کی اور گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جم کا افتتاح کیا اور دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز ڈے کئیر سینٹر میں بچوں کے ساتھ بیٹھ گئیں اور باتیں کرتی رہیں۔ 

صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، خزانہ، آئی جی پنجاب پولیس، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں