ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوارد پورٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش

 گوارد پورٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر محسن نقوی کی سیکیورٹی فورسز کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے گوارد پورٹ اتھارٹی  کمپلیکس پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش ۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے  دہشتگردی کی کارروائی کو ناکام بنایا ، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکار قوم کے ہیروہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن عزیز کے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے اور دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہےگی۔