وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا کر تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،ڈاکٹر یاسمین راشد

20 Mar, 2024 | 07:31 PM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پنجاب کی صدر اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ایک اور خط  لکھ دیا ، جس میں انہوں نے مریم نواز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق سابق وزیر نے جیل سے ’’اندھیر نگری چوپٹ راج  ‘‘کے عنوان سے ایک اور خط لکھا ہے ، جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والی ن لیگ پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہے ، مریم نواز اپنی کہی بات کہ ہم حکمران خاندان ہیں کو سچ ثابت کر رہی ہے ،پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعلیٰ پنجاب  سے سوال کیا کہ اپنے والد سے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کس حیثیت میں کروائی ؟ اور پھر خود ہی اس کا جواب دیا کہ مریم نواز یہ بتانا چاہتی تھیں کہ میں اور میرا خاندان آئین و قانون سے بالاتر ہے ۔ 

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب سے ایک آئینی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا کر صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ، ملک میں افراتفری ، بے چینی اور بے یقینی کی صورتحال ہے عدلیہ سے اُمید ہے کہ وہ ان حالات پر نوٹس لے ۔ 

مزیدخبریں