سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر میں انسداد کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 130مقدمات درج کیے اور 155 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 02 ہزار سے زائد پتنگیں، 129دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں گذشتہ روز 50 سے زائد مقدمات درج، 60 قانون شکنوں کو حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 600 سے زائد پتنگیں، 50 چرخیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک صوبہ بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف 7777 مقدمات درج کیے گئے، 8205 افراد کو حراست میں لیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 370459 پتنگیں، 17687 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں۔
لاہور میں رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1452 مقدمات درج کیے گئے، 1494 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 27 ہزار سے زائد پتنگیں, 4500 دھاتی ڈور و چرخیاں برآمد کی گئیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی، فروخت اور مینوفیکچرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگیں اور ڈور آن لائن فروخت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔