پولیس اہلکار محسن نقوی کے سامنےموٹر سائیکل سے گرگیا، گاڑیاں فوری رکوا کر فرسٹ ایڈ دینے کی ہدایت کی

20 Mar, 2024 | 05:38 PM

This browser does not support the video element.

اویس کیانی: وزارت داخلہ کے دفتر جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار وزیر داخلہ محسن نقوی کے سامنے  موٹر سائیکل سے سلپ کر گیا، جس پر محسن نقوی نے گاڑیاں فوری رکوا کر پولیس الکار کو فرسٹ ایڈ دینے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس سکوارڈ کے اہلکار کو دیکھتے ہی گاڑیاں رکوا کر ٹریفک پولیس اہلکار کے پاس پہنچ گئے اور  اس کو فوری فرسٹ ایڈ دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقی نے پولیس  اہلکار کے سنبھلنے پر اس کی خیریت دریافت کی اور ایمبولینس منگوانے کے بھی فوری آرڈر دیے۔بعدازاں پولیس اہلکار کے ہوش میں آتے ہی وزیر داخلہ اپنے دفتر کی طرف روانہ ہوگئے۔ 



مزیدخبریں