ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عون چوہدری کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات، حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو

عون چوہدری کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات، حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے حلقے کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کی، اور علاقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
 ماڈل ٹاؤن میں حلقہ این اے 128 کی مختلف یوسیز کے سابق چیئرمینز نے عون چوہدری سے ملاقات کی، سابق یوسیز چیئرمینز نے عون چوہدری کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ملاقات کرنے والوں میں زاہد علی بخاری، چوہدری غفور، ذکا گھمن شامل تھے جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے امین چوہدری اور چیف کوآرڈینیٹر این اے 128 چوہدری سرفراز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں حلقے کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔عون چودھری کا کہنا تھا کہ حلقے کے مسائل اولین ترجیح ہیں، بہت جلد علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو جائے گا۔