ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان کی تیاریاں جاری، آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے پریڈ میں شمولیت کیلئے پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شمولیت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ 

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے بھی حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ 

آذربائیجان کے فوجی دستوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اور ہمیں اس خاص موقع پر یہاں آکر ہمیشہ فخر محسوس ہوتا ہے‘۔ آذربائیجان آرمی کے میجر مہران کرایوزو کا کہنا تھا کہ کل پہلی ریہرسل اچھی طرح سے مکمل ہونے کے بعد حوصلے بہت بلند ہیں۔

 پریڈ کوارڈینیٹر میجر ریٹائرڈ طاہر سیف اللہ کا کہنا تھا کہ آج چینی فوج نے ہمیں جوائن کیا ہے اور یہ سب بہت قابل ہیں اس لیے ہمیں بہت خوشی ہے کہ چین اور آذربائیجان کی افواج بھی پریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔