زاہد چوہدری: محکمہ پرائمری ہیلتھ کا جیلوں کے ہسپتالوں سے متعلق بڑا فیصلہ, ہر جیل کیلئے کم از کم ایک ایمبولینس مختص کی جائے گی.
ایمبولینسز کو ہمہ وقت فعال رکھنے کیلئے مربوط سسٹم متعارف کروایا جائے گا.
جیل ہسپتالوں نے انتظام محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حوالے ہونے پر اقدامات کا فیصلہ کیا۔
جیلوں سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو ملنے والی 35 میں سے 23 ایمبولینسز ناکارہ ہیں صرف 9 ایمبولینسز فعال ہیں جبکہ جیلوں سے ملنے والی 3 ایمولینسز کی حالت مخدوش ہے۔
جیل ہسپتالوں کیلئے فعال ایمبولینس سروسز مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کا ہر جیل کیلئے ایک ایمبولینس مختص کرنے کا فیصلہ
20 Mar, 2024 | 02:34 PM