ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قلت، شہر میں ڈولفن فورس کا گشت نہ ہونے کے برابر رہ گیا،سڑیٹ کرائم بڑھنے لگے

پٹرول کی قلت، شہر میں ڈولفن فورس کا گشت نہ ہونے کے برابر رہ گیا،سڑیٹ کرائم بڑھنے لگے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)افسران کی عدم توجہی اور ناہلی کے باعث اربوں روپے کی لاگت سے سٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے بنائی گئی ڈولفن فورس ناکارہ پڑگئی ۔ عوام کے تحفظ کے لیے بننے والی فورس کے لیے پٹرول کی قلت ، شہر بھر میں ڈولفن فورس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہوگیا ۔ پولیس افسران نے سابق دور حکومت میں اپنے لیے چار ارب کی گاڑیاں لے لیں لیکن ڈولفن کے پٹرول کا مسئلہ حل نہ کیا۔ 
 سابق دور حکومت میں افسران نے شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کی بجائے پی ایس پی افسران کے لیے چار ارب کی گاڑیاں خریدیں اور عوام کو تحفظ دینے والی ڈولفن فورس کے فنڈز نہ بڑھائے گئے جس کی وجہ سے چند ماہ سے ڈولفن فورس کا گذشتہ روز بروز کم ہوتا جا رہا ہے ۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق گذشتہ روز ڈولفن سکواڈ کی 550 موٹر سائیکلوں میں سے صرف 20 بائیکس پٹرولنگ کے لیے بھجوائی گئیں اور باقی تمام ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو رات کے اوقات میں عارضی طور پر تھانوں کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افسران کی جانب سے ہیوی بائیکس کے پٹرول کی خریداری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ کا گشت روکنے سے سیف سٹی اتھارٹی کا بائیس ارب کا پروجیکٹ بھی گھٹائی میں جانے لگا کیونکہ سیف سٹی کو موصول ہونے والی ون فائیو کی کالز پر ڈولفن پہنچ ہی نہیں پا رہی ۔

 دوسری جانب ڈولفن فورس کا کردار احتجاج کے دوران پکڑ دھکڑ اور محدود ناکوں تک رہ گیا جبکہ ڈولفن فورس کے غیر فعال ہونے سے اسٹریٹ کرائم ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔