ہرنائی: کوئلے کی کان میں دھماکا، 12مزدور جاں بحق

20 Mar, 2024 | 12:07 PM

Imran Fayyaz

 (عیسیٰ ترین) بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے زردآلو میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 18 مزدور پھنس گئے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لیں جبکہ 8 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں پیش آیا، کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا اور ایک حصہ بیٹھ گیا جس کے باعث 10 مزور پھنس گئے، پھنسے ہوئے مزدوروں کو بچانے کیلئے جانے والے 8 مزدور بھی اندر رہ گئے۔

 ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے پر امداد کیلئے جانے والے 8 کان کن اندر گئے لیکن وہ زیریلی گیس کے باعث کان میں ہی پھنس گئے، کان میں پھنسے ہوئے 18 کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جلد تمام مزدوروں کو نکال لیا جائے گا۔

 دوسری جانب چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا ہے کہ کوئلے کی کان سے 8مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں  جبکہ 8 کو بچا لیا گیا ہے، کان میں پھنسے دیگر کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے، میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں