وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا  

20 Mar, 2024 | 10:02 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 11 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا اور اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔کابینہ اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

 اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ خطے کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

مزیدخبریں