(ویب ڈیسک ) ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج جیسی کیفیت چل رہی ہے، حافظ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار سر عام رشوت لینے میں مصروف ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد بائی پاس پر ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے سر عام رشوت لینے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے ، ٹریفک پولیس اہلکاروں نے لوڈر گاڑیوں کے ڈرائیورز سے رشوت لی ۔
شہری نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ، ویڈیو وائرل ہونے پر اعلیٰ حکام کو ہوش آیا اور ڈی پی اوڈاکٹر فہد نے سرکاری اہلکار کی جانب سے رشوت ستانی پر نوٹس لیتے ہوئے رشوت لینے والے اہلکار کو معطل کر دیا ، ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہدکا کہنا تھا کہ رشوت ستانی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔