ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے جعلی خبر کو غلط انداز میں پیش کرنے پر میگزین کیخلاف 10 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کر دیا۔
واضح رہے کہ مقامی نیوز پلیٹ فارم نے خبر چلائی تھی جس میں گلوکارہ کے سابقہ انٹرویو کا حوالے دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں اپنے سے 7 سال بڑے بھائی پر کرش تھا۔انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کو ہرجانے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے قانونی دستاویزات کی تصاویر شیئر کی۔
انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ساتھی فنکاروں سے درخواست کی کہ وہ اس جعلی رپورٹنگ کے خلاف میرا ساتھ دیں اور اُٹھ کھڑے ہوں۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میری بس ہوگئی ہے، میں خود کے لئے اور ان تمام لوگوں کے لئے کھڑی ہوئی ہوں جو ان کا اگلا نشانہ ہوں گے۔
دستاویز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ نے میگزین کو 2 دن کا وقت دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادائیگی کرنا پڑے گی۔