مفتی شہاب الدین نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس طلب کر لیا

20 Mar, 2023 | 09:02 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: مفتی شہاب الدین عرف مولانا پوپلزئی نے بھی رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس طلب کیا ہے ۔

 واضح رہے کہ ہر سال ملک میں چاند کی دو تاریخوں کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے ،اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے اور اوقاف ہال میں اجلاس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا، دوسری جانب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

مزیدخبریں