سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

20 Mar, 2023 | 05:58 PM

ویب ڈیسک :سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 1000 روپے گھٹ کر 207300 روپے کا ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر  فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1982 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے گھٹ کر 177726 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس سے قبل ہفتہ کو سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے سبب پاکستان میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4100 روپے اور 3516 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔
 

مزیدخبریں