(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر بھر کے سرکاری سکولوں کو 11 کروڑ 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔
مذکورہ فنڈز دوسری سہ ماہی کی قسط کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔فنڈز لاہور کے 1113 سکولوں کیلئے جاری کیے گئے۔مذکورہ فنڈز میں ارلی چائیلڈ ایجوکیشن رومز کی آیا کو بھی تنخواہیں ادا کی جائیں گی،آیا کی ایک ماہ کی تنخواہ 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔دیگر فنڈز تنخواہ کے علاوہ سکول کی ویلفیئر پر خرچ ہوسکیں گے۔
فنڈز 24 گھنٹوں میں سکولز کے اکائونٹ میں منتقل ہوجائیں گے۔پاس پنجاب کے چیئرمین رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ فنڈز کی قلت کے باعث سکول شدید مالی بحران کا شکار ہیں،بجٹ فوری طور پر نہ ملا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔