موسم تبدیل ہوتے ہی خطرناک بیماری نے سراٹھا لیا

20 Mar, 2023 | 05:16 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں کورونا کے خطرناک وار جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 32 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 مریض زیر علاج ہیں، میو  ، شیخ زید اور نیشنل ہسپتال میں کورونا کے 3 ,3 مریض داخل ہیں۔ اس کے علاوہ چلڈرن ہسپتال اور حمید لطیف ہسپتال میں کورونا کا ایک ایک مریض زیر علاج ہے۔ 
ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

مزیدخبریں