ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

رانا ثنا اللّٰہ کا شیریں مزاری کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیریں مزاری کا ایک ٹوئٹ قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو بھجوایا ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈے اور جعلی ویڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں، انہیں انجام تک پہنچائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer