ویب ڈیسک: سعودی عرب میں پاکستان لیڈیز کلب ہمنوا کی جانب سے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور تفریحی ایونٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی ملبوسات سمیت دیگر اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہمنوا کی جانب سے منعقدہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور تفریحی ایونٹ میں مردوخواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ سفارتخانہ پاکستان کے نائب سفیر کی اہلیہ صائمہ ٹیپو نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ہمنوا کی کاوش کو خوب سراہا، اس موقع پر جہاں سعودی فنکاروں نے سٹیج پر جلوئے بکھیرے وہیں مقامی پاکستانی گلوکاروں نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور سننے والوں کو خوب محظوظ کیا ،اسکے علاوہ ایونٹ میں پاکستانی ملبوسات کے سٹالز کے علاوہ جیولری اور دیسی کھابوں کے سٹالز بھی لگائے گئے تھے، آخر میں تقریب کے شرکا میں ہمنوا کی صدر بلقیس صفدر،جنرل سیکرٹری غزالہ راجہ، مدیحہ نعمان اور ہما محمود نے شرکا میں عمرہ کے ٹکٹس سمیت دیگر بیش قیمت انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ ہمنوا نے ہمیشہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کےلئے تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے اور خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیاجس سے وہ اپنی صلاحیتوں کو ابھار سکتی ہیں۔