شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارنے پر چیئرمین سینیٹ نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

20 Mar, 2023 | 12:07 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا اورتلاشی لی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ پولیس نے سنیٹر شبلی فراز کے اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا، سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شبلی فراز کے گھر چھاپے پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

صادق سنجرانی نے شبلی فراز کے گھر چھاپے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس چادر اور چاردیواری کا احترام کرے، صادق سنجرانی کاکہناتھا کہ شبلی فراز سینیٹ کے رکن ہیں ، آئی جی اسلام آباد واقعہ کی تفصیلی رپورٹ دیں ۔

مزیدخبریں