(محمد عمران فیاض)ہر شخص اپنی زندگی میں بہتری لانے کاخواہشمند ہوتا ہے لیکن اس کے چند اصول ہیں جنہیں اپنا کر ہم اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
بہت سے لوگ ماضی میں کھوئے رہتے ہیں یا پھر مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند رہ کر خود کو ڈپریشن کا مریض بنا لیتے ہیں میں یہ نہیں کہتا آپ سوچیں نہ یا خود کو بالکل ہی حالات کے دھارے پر چھوڑ دیں بلکہ ماضی میں کیا ہوا، اس کے بارے میں سوچنا بند کردیں یا مستقبل میں کیا ہونے والا ہے، اس کے بارے میں فکرمند مت ہوں، حال پر توجہ دیں جس میں اس وقت آپ موجود ہیں اور اس کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
آپ کی سوچ سے آپ کی شخصیت تشکیل پاتی ہے، اگر آپ کے خیالات ہی منفی ہوں گے تو یہ آپ کے لئے بہت ہی نقصان دہ ہے، اس کے برعکس زندگی یا حالات کے بارے میں مثبت سوچ ناکامی کو بھی کامیابی میں بدلنے میں مدد دے سکتی ہے، ایک بار اپنی سوچ کو مثبت بنائیں، مثبت رویہ اپنا کر دیکھیں پھر آپ اس کے فوائد سے خود حیران رہ جائیں گے۔
زندگی میں سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھیں، ، زندگی بھر سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیے،ایسے افراد جو ہر وقت شکایات کرتے رہتے ہوں انہیں کو ئی بھی پسند نہیں کرتا، اپنے مسائل کے لیے دوسروں پر الزام عائد نہ کریں، بہت زیادہ حساسیت سے بھی بچیں۔
فرسٹریشن سے بچیں کیونکہ بے چینی اور بے صبری سے ذہنی تناﺅ پیدا ہوتا ہے جو بلڈ پریشر بڑھانے، دل پر بوجھ اور تعلقات خراب کرنے کا سبب ہوتا ہے۔مشکلات پر صبر سے کام لینا سیکھیں اور کچھ وقت سوچنے کا نکالیں کہ اس میں کیسے بہتری لائی جاسکتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی زندگی میں خوشحالی آئے تو سب سے پہلے اپنے پاس پہلے سے موجود نعمتوں پر شکر ادا کریں،منفی سوچوں سے چھٹکارہ پائیں اور مثبت رویہ اپنائیں۔اللہ نے بہت زیادہ نعمتیں دی ہیں جن کا شکریہ ادا کرنا تو ہم سب پر فرض ہے تاہم ہم اس بارے میں سوچتے بھی نہیں جو لوگ شکر گزاری کی عادت اپنا لیتے ہیں، ان کے اندر زندگی کے لیے اچھی امید بھی بڑھتی ہے۔ اس کے لیے آپ کوئی بھی طریقہ کار اختیار کرسکتے ہیں یا کم از کم اپنے ذہن کے اندر تو ان چیزوں کے لیے شکر گزار ہوں جو زندگی میں آپ کو ملی ہیں۔
اگر آپ اپنی تقدیر پر راضی ہیں اور خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں روتے تو یقین کریں آپ خوش رہ لینگے۔ہمیشہ ذہن میں رکھیں سکون باہر مت تلاش کریں یہ آپ کے اندر ہی ہے،لہذا باہر کی دنیا کے بجائے اپنے اندر کی دنیا کو بہتر کریں ۔یاد رکھیں مشکلات ہمیں جگانے کے لئے آتی ہیں لہذا مشکلات سے ہر گز مت گبھرائیں۔
فضول سوچوں کو ذہن میں مت لائیں جب آپ مثبت سوچنا شروع کریں گے تو آپ کا ہر ہر عمل بھی مثبت ہی ہو گا،پھر آپ اپنی توانائیاں مثبت کاموں میں ہی صرف کریں گے،زندگی میں کیا کرنا چاہتے ہیں اپنا گول متعین کریں۔