خودکشی یا حادثہ? بھارتی فلم ڈائریکٹر کا بیٹا پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک

20 Mar, 2022 | 06:58 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) معروف  بھارتی ہدایتکار گریش ملک کا بیٹا 5ویں منزل سے گِر کر ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ڈائریکٹر گریش ملک کا 17 سالہ بیٹا منان پانچویں منزل سے گِر کر ہلاک ہوا تاہم  منان کی موت کی وجوہات کے بارے میں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ منان کی موت حادثاتی ہے یا پھر اس نے خودکشی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق منان ہولی کھیلنے گیا تھا اور وہ دوپہر کے وقت گھر واپس آیا جس کے بعد 5 بجے اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔

 5ویں منزل سے گرنے کے بعد منان کو فوری طور پر کوکیلا بین امبانی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

گریش ملک نے سنجے دت کی فلم تورباز کے لئے ہدایت کاری کی تھی۔

مزیدخبریں