16 کروڑ کی آفر کس نے کی ؟ پی ٹی آئی ایم این اے کی ویڈیو منظر عام پر

20 Mar, 2022 | 06:31 PM

ویب ڈیسک:  تحریک انصاف  کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مجھے 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔ البتہ انہوں نے رابطہ کرکے رقم کی پیشکش کرنے والوں کا نام نہیں بتایا۔

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد  کا اپنے ویڈیو پیغام میں  کہنا تھا کہ انہیں  پیپلزپارٹی نے تحریک عدم اعتماد میں حمایت کے عوض 16 کروڑ روپے کی آفر کی ہے، اور یہ پیشکش دو جگہوں سندھ اور پنجاب سے ہوئی ہے۔

نصرت واحد کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کی طرف سے دو  مرتبہ رابطہ کیا گیا اور 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔ اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں