(سعید احمد)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت غیر مستحکم، فی کلو قیمت میں مسلسل اونچ نیچ جاری، 4روپے فی کلو اضافے سے سرکاری ریٹ 368 روپے فی کلوہوگیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے ، 4روپے فی کلو اضافے سے گوشت کی سرکاری قیمت 368 روپے کلو مقرر کردی گئی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 246روپے جبکہ پرچون ریٹ 254روپے فی کلو ہوگیا، دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 124روپے فی درجن برقرار رہی۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت اضافہ
20 Mar, 2022 | 05:20 PM