ویب ڈیسک :سیالکوٹ گیریژن کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، شہری خوفزدہ ہوکر باہر نکل آئے، آئی ایس پی آر کے مطابق گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ گیریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں حادثاتی طور پر آگ لگی۔ابتدائی معلومات کے مطابق شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہ جبکہ مؤثر اور بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
اس سے قبل جب سیالکوٹ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تو لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر بھی آگ لگنے کی ویڈیو ز تیزی سے وائرل ہونے لگیں ۔
Multiple explosions heard in #Sialkot, What's happening there, any information? No official statement by authorities yet. Several videos are circulating on social media. #Pakistan pic.twitter.com/h2BHlORN9o
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) March 20, 2022