ویب ڈیسک: حکومتی اراکین کی ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مراد راس کی قیادت میں حکومتی وفد نے جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی جس دوران ترین گروپ نے عثمان بزدار کی تبدیلی کاایک بارپھر مطالبہ کیا ہےاور کہا کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو تبدیل کرنا ہو گا۔
ترین گروپ کے 17 اراکین اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست پیش کرتے ہوئےاپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ سے ملاقات کی پیشکش بھی کر دی ۔
حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا ۔ جبکہ آج بھی ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کے رابطے کا امکان بتایا جارہا ہے۔