ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی لیسکو ٹرانسمیشن سسٹم کیلئے خطرہ بن گئی

پتنگ بازی لیسکو ٹرانسمیشن سسٹم کیلئے خطرہ بن گئی
کیپشن: Lesco Problem Kite Flaying
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا:شہر میں ہونیوالی پتنگ بازی لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی سے ٹرانسمیشن لائینز سے ٹکرانے والی دھاتی ڈور سسٹم میں ٹرپنگ کا باعث بننے لگی ہے،جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان ہونے لگا ہے۔ لیسکو نے ڈور پھرنے سے سسٹم ٹرپنگ سے لاکھوں روپے کے نقصانات کی بنیاد پر مقدمات درج کروانا شروع کر دیئے ہیں۔

لیسکو نے کوٹ لکھپت، امر سدھو، والٹن، کمہاں روڈ پر پتنگ بازی ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا ہےکیونکہ نیو کوٹ لکھپت، ولنگٹن مال اور رحمان پارک گرڈ سٹیشن پر ٹرپنگ رپورٹ ہونے لگی ہے۔اسی طرح ولنگٹن مال کی ٹرپنگ سے کینٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہونے کے خدشات سامنے آنے لگے ہیں۔

جبکہ پتنگ بازی سے رحمان پارک گرڈ سٹیشن پر ٹرپنگ سے گلبرگ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو سکتی ہے، مقدمات کے اندراج کے باوجود متاثرہ علاقوں میں پتنگ بازی پر قابو نہ پایا جا سکا۔