(ویب ڈیسک) پی سی بی کا بڑا اعزازپاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے اپنے نام کرلیا۔ جاوید میانداد پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے جاوید میانداد کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔اس موقع پر جاوید میاندادنے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔
جاوید میانداد نے کہا کہ وہ ہمیشہ ٹیم اور اپنے ملک کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کیا کرتے تھے۔ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کیا کرتے تھے۔ اپنے کیرئیر کی ہر اچھی اننگز کو ماضی میں چھوڑ کر مستقبل پر نظر جمایا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم، فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔