ویب ڈیسک:بھارتی ریاست کیرالہ میں سفاک باپ نے اپنے بیٹے ، بہو اور دو پوتیوں کو گھر میں آگ لگا کر زندہ جلادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا جہاں معمر شخص نے جائیداد کے معاملے پر اپنے بیٹے، بہو اور پوتیوں کو جلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک باپ نے پہلے گھر کو باہر سے تالا لگایا اور پھر مکان کے اندر پٹرول پھینک کر آگ لگا ئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اپنے خاندان کی جان لی،ظالم باپ نے گھر کی ٹینکی سے پانی بھی ختم کردیا تھا تاکہ کوئی آگ کو بجھا نہ سکے، شدید آتشزدگی کے سبب پڑوسی بھی مدد نہیں کرپائے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا کردیا۔
جائے وقوع پر باپ اور بیٹی کی لاش آپس میں لپٹی ملی، ممکنہ طور پر آگ لگنے پر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا تھا جس کی وجہ سے باپ بیٹی کے مردہ جسم کو الگ کرنے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.