کوروناوائرس کازور ٹوٹنے لگا،ہلاکتوں میں نمایاں کمی

20 Mar, 2022 | 09:13 AM

 ویب ڈیسک:کورونا کی پانچویں لہر میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   کورونا سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا،جبکہ 375 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار تین سو انتیس ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 375 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔واضح رہے مہلک وائرس سے پوری دنیا کے ممالک متاثر ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک وائرس لاکھوں قیمتی زندگیاں نگل چکا ہے۔

مزیدخبریں