پنجاب پولیس کےافسروں کے تبادلے

20 Mar, 2021 | 10:53 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ ، دس افسران کے تبادلے،علی عامرملک کوایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا .

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہدحنیف کوایڈیشنل آئی جی لاجسٹک،اکرم نعیم بروکاکوایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس،محمدفاروق مظہرکوایڈیشنل آئی جی ویلفیئر،محمدریاض نذیرگاڑھاکوڈی آئی جی ایلیٹ فورس لگایاگیا ہے ، راؤعبدالکریم کوآرپی اوگوجرانوالہ اورمنیرمسعودمارتھ کی سی پی اوملتان تعیناتی کی گئی ہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محبوب رشیدمیاں کوڈی آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب،جہانزیب نذیرخان کو ڈی آئی جی سپیشل برانچ اورسیدمحمدامین کوڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن لگایاگیاہے۔

واضح رہے  قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمدخان کو تبدیل کردیاگیا،ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشن لاہور لگا دیا گیا۔اشفاق احمد خان کو آر پی او سرگودھا لگا دیا گیا،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)وسیم احمد سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور جبکہ سید خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان تعینات کردیاگیا۔شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اس کے علاوہ احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی ای ڈی نے افسروں کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں