لاہور دیگر اضلاع سے پیچھے رہ گیا

20 Mar, 2021 | 06:53 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی) صحت کے جاری پروگرام پر لاہور دیگر اضلاع سے پیچھے رہ گیا ۔ لاہور ویکسی نیشن کوریج ، پرائمری فیسلٹی ، پولیو مہمات کی کوریج اور ورٹیکل پروگرامز میں ماہانہ کارگردگی پر سب سے پیچھے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی لاہور کی سب سے بری کارکردگی سامنے آئی ۔جنوری کی رپورٹ میں لاہور کی صحت کے جاری مختلف پروگرام میں 30 ویں نمبر پر تھا جبکہ فروری میں 36 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔سی ای او چینوٹ دوسرے،ڈی جی خان تیسرے ،راجن پور چوتھے اور ننکانہ صاحب نے پانچواں نمبر حاصل کیا ، رپورٹ کے مطابق سرگودھا،مظفرگڑھ،رحیم یار خان اور راولپنڈی بری کادگردگی کی صف میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا 35ویں،مظفرگڑھ34ویں،رحیم یارخان33ویں ،راولپنڈی 32ویں اور بہاولنگر نے 31ویں نمبر حاصل کیا ہے یہ رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی مختلف انڈی کیٹرز کی بنیاد ہر ماہ کی کارکردگی جانچی جاتی ہے۔ان انڈی کیٹرز میں ویکسی نیشن کوریج ، پرائمری فیسلٹی, پولیو مہمات کی کوریج اور ورٹیکل پروگرامز شامل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 76 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کم ہونے سے شہر کی فضا خوشگوار ہے۔ عسکری ہائیٹس میں سب سے زیادہ ائیر کوالٹی انڈیکس 169 ریکارڈ کیا گیا، لمز یونیورسٹی ڈیفنس میں 165، بیدیاں میں 137، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو میں 127، قذافی اسٹیڈیم میں121، کینٹ میں 112، فیز 8 ڈیفنس میں 102 جبکہ گلبرگ میں 97 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
 

مزیدخبریں