(علی اکبر)رہنما ق لیگ و رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرٹویٹر پرایک پیغام جاری کیا، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان مہلک کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، جس پر سیاسی وسماجی حلقوں کے لوگ ان کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں، رہنما ق لیگ و رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹرپرٹویٹ کیا، ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئےدعاگوہیں ،قوم کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں،وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم حکومتی سرگرمیاں گھر سے جاری رکھیں گے، وزیراعظم اہم اجلاسوں کی صدارت ویڈیو لنک سے کریں گے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے تمام امور اور میٹنگز گھر سے ویڈیو کال پرکام جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس اور بنی گالہ گھر میں معاون عملہ کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، وزیر اعظم کے سیکرٹری اعظم خان کا کورنا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری سمیت تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے، وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید سمیت دیگر معاون خصّوصی اپنے اپنے کورونا ٹیسٹ کرائیں گے۔
وزیرا عظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزراء اور دیگر حکومتی شخصیات بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے، وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی، کئی وفاقی وزراء، معاونین، مشیران اور سیکیورٹی عملہ کے ٹیسٹ بھی ہوں گے۔
دوسری جانب ملک بھر میں مزید 42 افراد لقمہ اجل بن گئے،ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام سے سختی سے ایس او پیز پرعمل کرنے کی اپیل کردی،ادھر پنجاب میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو بغیر رجسٹریشن ویکسین لگوانےکی سہولت دیدی گئی.