ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکار نے خود کشی کرلی

 سٹیج اداکار نے خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے  صوبائی دارالحکومت لاہور میں  خوف و ہراس کی فضا طاری کردی، ہرروزکوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں زندگی کا خاتمہ کررہا ہے، خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہے۔

آج لاہور میں سٹیج اداکار اعظم راہی عرف بھولا مغل نے غربت سے تنگ آکر خودکشی کر لی،  اطلاع ملنے  پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اعظم راہی عرف بھولا مغل 8 سال سے انڈسٹری میں کام کر رہا تھا، لیکن عرصہ دراز سے بے روزگار تھا۔

گزشتہ روز شاہدرہ کے علاقے ماچس فیکٹری کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی فاکیھا نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کرلی تھی، فاکیھا کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا  تھاجہاں وہ جانبر نہ ہو سکی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں، انسان کے ذہن میں خود کشی کرنے کا خیال صرف چند لمحوں کیلئے آتا ہے، اگر ان چند لمحوں پر قابو پا لیا جائے تو خود کشی کے رجحان سے بچا جا سکتا ہے جبکہ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ قرآن میں خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے،خود کشی کے رجحان میں اضافے کا سبب دین سے دوری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer