منال خان اور احسن محسن کی سوئمنگ ویڈیو وائرل

20 Mar, 2021 | 05:06 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک مقبول اداکارہ منال خان اور  اداکار  احسن محسن اکرام  نے اپنے تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر سوئمنگ ویڈیو   شیئر کی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی۔

 گزشتہ روز اداکار احسن محسن نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں انہیں ان کی گرل فرینڈ منال خان کے ہمراہ سوئمنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  احسن محسن کی جانب سے یہ ویڈیو منال کے ساتھ تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو  پوسٹ میں  احسن محسن نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا  کہ ایک سال مکمل ہوگیا ہے، مزید 100 سال آگے آئیں گے۔

اداکار اور  اداکارہ کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تاہم  اداکار کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو  بند کیا گیا ہے، اس کے برعکس دیگر  پوسٹ پر احسن محسن کا کمنٹ سیکشن اوپن دیکھا جاسکتا ہے۔

 خیال رہے کہ احسن محسن نے اداکارہ منال خان کو گزشتہ ماہ ویلنٹائن کے موقع پر پروپوز کیا تھا۔

مزیدخبریں