کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی لاہو ر کیلئے خدمات

20 Mar, 2021 | 01:22 PM

Malik Sultan Awan

راؤ دلشاد: کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بطور کوآرڈینیشن آفیسر اور ایڈمنسٹریٹر لاہور شہر کو پولیو فری بنایا، موثر ڈینگی سرویلینس سے ڈینگی پر قابو پایا جبکہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو سال یوم پاکستان پر عزم پاکستان پریڈ منعقد کرائی اور شہرکی ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرایا جبکہ لاہور کوچائنہ کےشہرہیکو کے ساتھ سسٹر سٹی بنوایا۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 27 ویں کامن کے آفیسر کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان بطور ڈی سی او لاہور اور ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 16جون 2014 کو تعینات ہوئے جبکہ 31 دسمبر 2017 تک ڈی س او رہے تاہم نئے بلدیاتی ایکٹ 2013 کے نفاز پر یکم جنوری 2017 سے21 فروری 2017 ایک ماہ 22 روز تک ڈپٹی کمشنر لاہور خدمات سرانجام دیں،مجموعی طور پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے 31 ماہ 21 روز نے خدمات سرانجام دیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے شہر کو پولیو فری کرنے کےلیے کامیاب پولیو مہم چلائی تو 2016 میں شہر کے تمام نالوں سے انوائرمنٹل سیمپلز منفی آئے. پرائمری ہیلتھ اور پرائمری اینڈ اسکینڈری تعلیم سرگرمیوں کو فروغ دیا.

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بارہ سال بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کرایا جبکہ یوم پاکستان 23مارچ 2015 اور 2016 میں شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریڈ کرائی.جس سے شہر کا تشخص دنیابھرمیں اجاگرکیاگیا
محمد عثمان نے شہر میں پہلی مرتبہ ائیرکنڈیشنڈ رمضان بازار لگوائے جبکہ شہر میں عالمی کرکٹ کے بند دروازے کھلےتو کیپٹن ریٹائرڈ محمد نے پاکستان اور زمبابوے کے میچز کےلیے بہترین انتظامات کرائے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے دور میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں، ویٹ اینڈ میئرز، ڈرگ ریگولیشنز، میرج ایکٹ کے نفاز، انسداد تجاوزات، رہائشی علاقوں سے مویشیوں کے انخلاء کی مہم بلڈنگ کنٹرول مینجمنٹ اور قبضہ مافیا سے اسٹیٹ لینڈ واگزار کرنے کےلیے موثر مہم جاری رہی.

کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے میونسپل سروسز کی فراہمی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری واٹر سپلائی، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ٹریفک سگنلزاور شہر کی سڑکوں کوتعمیرو بحالی پر توجہ مرکوز رکھی، میانی صاحب قبرستان کی 32 کنال اراضی واگزار کرائی گئی۔


کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے دیہی علاقوں کےموضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے اور میگا پراجیکٹس ایسٹر بائی پاس،ملتان روڑ توسیع منصوبہ، فرینزک سائنس لیبارٹری سمیت دیگر میگا پراجیکٹس کی لینڈ ایکوزہشن کرائی، شہر کے انڈر پاسز اور بیوٹیفیکیشن آف لاہور منصوبے کے شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی۔

اب سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کو تبدیل کرکے  کمشنر لاہور ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے، واضح رہے کہ  تحریک انصاف کی حکومت کے 3 سال میں کیپٹن( ر) محمد عثمان چھٹے کمشنر لاہور ہوں گے۔

مزیدخبریں